ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں میں ناکارہ بنائے گئے دو مارٹر

جموں میں ناکارہ بنائے گئے دو مارٹر

Mon, 30 Jul 2018 01:37:02    S.O. News Service

جموں:29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سرحد سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے فوجیوں نے جموں ضلع کے ایک سرحدی علاقے میں دو مارٹر کو ناکارہ کر کے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ حکام نے بتایا کہ کل شام ضلع کے بشناہ تحصیل کے چنا گاؤں میں ایک کسان کی ٹانگ مارٹر سے ٹکرا گیا تھا۔ کسان نے فورا اس کی اطلاع سیکورٹی فورس کو دی۔ سر حد کی حفاظت میں لگے جوا ن مذکورہ مقام پر پہنچے اور کامیابی کے ساتھ مارٹر کو ناکارہ بنادیا ۔ جموں کے ارنیا سیکٹر میں جابو وال میں ایک مارٹر کے پھٹنے سے 27 جولائی کو ایک شخص کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ 


Share: